آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

بنیان مرصوص، معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر،
آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
صوبہ بھر کی پولیس لائنز اور دفاتر میں آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس
یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ ریلیوں، دعائیہ تقاریب اور دیگر پروگرامز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کی شاندار کامیابی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے یوم تشکر کے موقع پر کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو پنجاب پولیس کا سلام، پنجاب پولیس یوم تشکر پر ملکی اندرونی سرحدوں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا عزم دہراتی ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس سمیت صوبہ بھر میں پولیس دفاتر پر چراغاں کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ملکی بقا اور سالمیت کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور پوری قوم کے ہمراہ افواج پاکستان کی اس تاریخی فتح پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ یوم تشکر کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں منعقدہ تقاریب اور ریلیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ پوری قوم نے بزدل دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا۔ پاکستان پُرامن ملک ہے، اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کا تحفظ کرنا بھی جانتا ہے۔ پاکستان کی شاندار فتح امتِ مسلمہ کیلئے حوصلے، اتحاد اور قیادت کا پیغام ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی پولیس لائنز اور دفاتر میں آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔پولیس افسران اور اہلکاروں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے پرچم کشائی کی، شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر افسران کو سلامی پیش کی۔آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے شہدائ کے ورثا سے ملاقات کی، انہیں پھول اور تحائف پیش کئے۔پنجاب پولیس کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم تشکر ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ پنجاب پولیس کے زیر اہتمام یوم تشکر کی تقریبات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم تشکر پر پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبہ بھر میں 189 ریلیاں، پرچم کشائی تقاریب اور قرآنی خوانی سمیت دیگر تقریبات منعقد کی گئیں۔یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ ریلیوں، دعائیہ تقاریب اور دیگر پروگرامز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ پولیس، ٹریفک، ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس سمیت تمام فارمیشنز کے جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامورکیے گئے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے ریلیوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کی گئی۔ریلیوں کے روٹس پر ٹریفک کے بلاتعطل بہا ¶ کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے مساجد، عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر526)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, May 16, 2025