لاہور سمیت پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری
لاہور سمیت پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر525)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 15, 2025