پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی بحالی کا مشن
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید 07 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 01 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار روپے فنڈز جاری کر دئیے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی بحالی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں مزید 07 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 01 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار روپے فنڈز جاری کر دئیے ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے 34 بچوں کی کامیاب کوکلئیر امپلانٹ سرجریز ہو چکی ہےں۔کوکلئیر امپلانٹ سرجری سے سپیشل بچے نارمل انداز میں سننے اور بتدریج بولنے کے قابل ہوجائیں گے۔ساتوں بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری ایور کئیر ہسپتال لاہور میں کی جائے گی۔کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے اب تک 07 کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار روپے فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کارپورل طاہر عمر کی 01 سالہ بیٹی ،کانسٹیبل سرفراز احمد کے 02 سالہ بیٹے ، سکیورٹی کانسٹیبل راول ممتاز کی 02 سالہ بیٹی ،نائب قاصد محمد عمران کی 04 سالہ بیٹی ،اے ایس آئی سمیع اللہ کے 02 سالہ بیٹے ، لیڈی پی ایس اے افشاں مقصود کے 02 سالہ بیٹے اور کانسٹیبل محمد آصف کے 05 سالہ بیٹے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے فی کس جاری گئے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر523)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
