پانچ افراد کی ہلاکت کا نوٹس، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی

May 15, 2025

نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آخری منٹ سٹاپ شالامار، ٹریفک حادثہ میں 02 سکول بچیوں سمیت 05 افراد کے جاں بحق اور 04 زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو حادثہ کے ذمہ داران کا تعین کرکے سخت ایکشن لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب ڈمپر ڈرائیور کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ میں سکول کی کمسن طالبات سمیت دیگر افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور سی ٹی او لاہور کو حد رفتار کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************