May 15, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1447 ریڈز اور 907 منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 373 کلو گرام چرس، 30 کلو گرام آئس جبکہ 9695 لیٹر شراب، 34 کلوگرام ہیروئن اور دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرزاور سمگلروں کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
(روز نامہ انصاف)
*********************
