ڈرگ فری پنجاب، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1447 ریڈز،
ریڈز کے دوران 907 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج اور منشیات برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور 14 مئی: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1447 ریڈز اور 907 منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 373 کلو گرام چرس، 30 کلو گرام آئس جبکہ 9695 لیٹر شراب، 34 کلوگرام ہیروئن اور دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرزاور سمگلروں کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر520)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
