آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اہلخانہ کی ملاقاتیں ‘ریلیف کا حکم

May 14, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ شہید کانسٹیبل امتیاز حسین کی والدہ کی پلاٹ اور طبی مالی امداد کی درخواست‘مرحوم سب انسپکٹر عبدالقیوم اورکانسٹیبل محمد رفیق کے بیٹے کے علاج کیلئے مالی امداد‘لیڈی کانسٹیبل جویریہ نصیر کی درخواست‘وائرلیس آپریٹر کانسٹیبل تنویر الحسنین کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ریلیف کے احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************