پنجاب پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی، بوسن گینگ کے 02 سرکردہ ڈاکو ہلاک اور 05 زخمی،
پولیس ٹیموں نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دئیے، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بوسن گینگ کے 02 سرکردہ ڈاکو ہلاک کر دئیے جبکہ 04 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی پی او راجن پور کی قیادت میں ضلعی پولیس، سی سی ڈی راجن پور اور مظفر گڑھ کی ٹیموں کا بوسن گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیموں اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس آپریشن کے دوران بوسن گینگ کے سرکردہ رکن التماس بوسن اور غضنفر بوسن کیفرکردار کو پہنچ گئے۔آپریشن میں راجن پور، مظفر گڑھ پولیس، سی سی ڈی اور ایلیٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس مزید بتایا کہ پولیس ٹیموں نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بدنام زمانہ گینگ کے خطرناک ڈاکوؤں کی سرکوبی پر تمام پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر516)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
