سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، شہید کانسٹیبل امتیاز حسین کی والدہ کی پلاٹ اور طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ مرحوم سب انسپکٹر عبدالقیوم اورکانسٹیبل محمد رفیق کے بیٹے کے علاج کیلئے مالی امداد کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی کی ہدایت کی۔لیڈی کانسٹیبل جویریہ نصیر کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف کی ہدایت کی۔وائرلیس آپریٹر کانسٹیبل تنویر الحسنین کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر514)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 13, 2025