سرگودھا تھانہ صدر کے علاقہ اجنالہ میں فائرنگ سے 02 افراد کے جاں بحق، 01 کے زخمی ہونے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا تھانہ صدر کے علاقہ اجنالہ میں فائرنگ سے 02 افراد کے جاں بحق اور 01 زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر512)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************