آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن
آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا،
شہید کانسٹیبل امتیاز احمد کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا۔ شہید کانسٹیبل امتیاز احمد کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق رحیم یار خان کے علاقہ عزیز آباد میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔ شہید کانسٹیبل امتیاز احمد نے 2024ء میں ناکہ پر دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کانسٹیبل امتیاز احمد کے اہلخانہ میں والدین 4 بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل امتیاز احمد کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل امتیاز احمد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر509)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
