سرحدی کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس فورس کو شاباش،
سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایس پی یو، ایلیٹ سمیت تمام پولیس فارمیشنز کی کارکردگی شاندار رہی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
جنگی صورتحال میں پاک آرمی، اداروں سمیت متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کی گئی، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرحدی کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایس پی یو اور ایلیٹ سمیت تمام پولیس فارمیشنز کی کارکردگی شاندار رہی۔ جنگی صورتحال میں پاک آرمی اور سکیورٹی سمیت متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کی گئی۔ پنجاب پولیس ہائی الرٹ اور پاک آرمی کے شانہ بشانہ رہی جبکہ متاثرہ مقامات کو فوری کارڈن آف کیا گیا۔ پولیس جوانوں نے ریسکیو، ریلیف اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وار بک ایس او پیز کے تحت سول ڈیفنس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن رہی۔ دہشت گردوں، شر پسند اور ملک دشمن عناصر کے ممکنہ بزدلانہ عزائم پر کڑی نظر رکھی گئی۔ آپریشنل و سٹریٹیجک پلاننگ اور انسدادی اقدامات سے ملکی اندرونی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر صورتحال بہتر رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انسدادی اقدامات، فرضی مشقیں، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز اور فلیگ مارچ کئے گئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ غیر ملکی سفارت خانوں، حساس انسٹالیشنز اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس الرٹ ہے اور میدان جنگ میں شکست خوردہ دشمن کی امن سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے۔ کشیدہ حالات میں دہشت گردوں اور ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ پر پوری پولیس فورس مبارک باد کی مستحق ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر508)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************