رواں سال ‘ 2248 گینگز کے 5534 کارندے گرفتار

May 12, 2025

لاہوڑ(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس منظم گینگز کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران 2248 گینگز کے 5534 کارندے گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 711 کلاشنکوف، 14590 پسٹلز، 1272 رائفلز، 1422 بندوقیں، 215 ریوالورز اور ایک لاکھ 10 ہزار 833 گولیاں بھی برآمد کیں۔گاڑیوں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور سونے پر مشتمل 4 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال بھی برآمد کیا گیا۔ لاہور میں 71 گینگز کے 164 کارندے گرفتار کئے گئے۔مجرمان سے 22 کلاشنکوف،2865 پسٹلز، 173 رائفلز ،112 بندوقیں،36 ریوالوراور 14 ہزار 593 گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔گاڑیوں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور سونے پر مشتمل ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد مالیت کا لوٹا ہوا مال بھی برآمد کیاگیا۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************