پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ انسپکٹر محمد خالد عمران کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے اسی طرح انسپکٹر محمود بٹ، سب انسپکٹر اجمل خان اور ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد صفدر، کانسٹیبلز محمد نوید اور غضنفر محمود کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ کانسٹیبل وقاص لیاقت، انٹیلی جنس آپریٹر محمد محسن اور واشر مین اصغر علی کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔اسسٹنٹ طارق محمود، لیڈی کانسٹیبل شاہین افضل اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد اسد کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 02 لاکھ 93 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر506)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
Press Release Date: 
Sunday, May 11, 2025