کرپشن، بد اخلاقی پر زیرو ٹالرنس، ڈاکٹرعثمان انور

May 09, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  پنجاب پولیس میں فاسٹ ٹریک پروموشن کا عمل جاری،جس کے تسلسل میں انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 41 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونیوالے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ  ملتان کے 21، بہاولپور 09، فیصل آباد 07 اور ڈی جی خان کے 04 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے گئے  اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ حالیہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 46 خواتین سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری میں خواتین پولیس افسران و اہلکار بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں  رواں سال 5 ہزار پروموشنز کا ہدف ہے، افسران و اہلکار اپنی اے سی آرز اور سروس ریکارڈ مکمل رکھیں کرپشن، بد اخلاقی پر زیرو ٹالرنس ہے آئی جی نے  لاہور داتا دربار خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی 6 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***********************