پنجاب پولیس میں فاسٹ ٹریک پروموشن کا سلسلہ جاری
سنٹرل پولیس آفس: انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 41 افسران کو رینک لگانے کی تقریب،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں فاسٹ ٹریک پروموشن کا عمل جاری ہے۔ جس کے تسلسل میں انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 41 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملتان کے 21، بہاولپور 09، فیصل آباد 07 اور ڈی جی خان کے 04 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے گئے۔ پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں، اہلخانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ حالیہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 46 خواتین سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری میں خواتین پولیس افسران و اہلکار بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں۔ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں پر تعینات جوان دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ رواں سال 5 ہزار پروموشنز کا ہدف ہے، افسران و اہلکار اپنی اے سی آرز اور سروس ریکارڈ مکمل رکھیں۔ کرپشن، بد اخلاقی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بہترین رویوں کے ساتھ شہریوں کی خدمت کریں۔پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک اور اے آئی جی ڈسپلن سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر497)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, May 8, 2025