سرحدوں پر کشیدہ صورت حال: لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری

سرحدوں پر کشیدہ صورت حال: لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم،
سرحدوں پر کشیدہ صورت حال کے تناظر میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنا، خطرات سے بچاؤ، شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا اور رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر اور امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کے لئے فرضی مشقیں جاری رہیں گی۔دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کا  محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی کئے جارہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات بھی جاری کیے ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ آپریشنل، سٹریٹیجک اور لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں۔ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور سکیورٹی اداروں سے مکمل کوارڈینیشن میں ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر اور امدادی سرگرمیاں یقینی بنائے گی۔ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملکی اندرونی سرحدوں کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت تمام فارمیشنز سربراہان کو وار بک کے مطابق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر496)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 8, 2025