آئی جی سے پولیس ملازمین، اہلخانہ کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

May 07, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے  ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سن کر بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************