گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کے علاقے اڑتالی ورکاں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کے علاقے اڑتالی ورکاں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے۔ جس کے بعد سی پی او گوجرانوالہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔ پولیس ٹیم نے ایس ایچ او تتلے عالی کی سربراہی میں ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کاروائی میں مرکزی ملزم عمران عرف شیرو مارا گیا اورملزم عمران کا گن مین زخمی حالت میں پولیس حراست میں ہے جبکہ ایس ایچ او تتلے عالی شدید زخمی ہوا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر494)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, May 6, 2025