پنجاب پولیس کے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 205 ریڈز

پنجاب پولیس کے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 205 ریڈز،
لاہور سمیت صوبہ بھر سے 133 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج
پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 205 ریڈز کرتے ہوئے 133 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 59 کلو گرام چرس، 02 کلو گرام آئس براآمد کی گئی۔ منشیات فروشوں سے 12 کلوگرام ہیروئن اور 1466 لٹر شراب سمیت دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں جبکہ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر493)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, May 6, 2025