سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سن کر بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے سینئر سکیل سٹینو گرافر زاہد محمود کی پروموشن کی درخوست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ انسپکٹر حافظ ممتاز علی کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسی طرح سب انسپکٹرز مجاہد حسین اور وحید اشرف کی پروموشن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ سب انسپکٹر محمد صفدر اسلم کی پروموشن کی درخواست پر ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ کو ریلیف کی ہدایت دی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل جہانگیر احمد کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ شہید ہیڈ کانسٹیبل افضل کی اہلیہ کی بیٹی کی سکالرشپ کیلئے درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالقادر کی اہلیہ کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ کانسٹیبل عبدالباسط کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر491)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, May 6, 2025