پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری،
پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی تعداد 13 ہزار117 تک پہنچ گئی، ترجمان پنجاب پولیس
صوبہ بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 117 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مہم کے دوران 13 ہزار 187 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایاجا چکا ہے جبکہ 70 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اورسکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں اور انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر489)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, May 5, 2025