پنجاب پولیس کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
رواں سال فورس کی ویلفیئر پر 78 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے اپنی فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل رواں سال فورس کی ویلفیئر پر 78 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 25 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 21 کروڑ 99 لاکھ روپے دئیے گئے۔ علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 11 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 09 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے۔ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 07 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 01 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 67 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ اور محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر486)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, May 5, 2025