May 05, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 468 کومبنگ آپریشنز، 15500مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 47 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ41 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 3368 افراد سے پوچھ گچھ اور 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ سنگین جرائم میں ملوث 137 اشتہاری، 74 عدالتی مفرور اور 45 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 09 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے اور 02 مجرمان زخمی ہوئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
