گینگز 6 کے 12 ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

May 04, 2025

لاہور  (کر ائم رپو رٹر)  پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل، جس تسلسل میں پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں  6 گینگز کے 12 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 99 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 22 موٹر سائیکلز، 17 موبائل فونز، 04 تولے سونا اور 50 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔ 117 اشتہاری، 08 عدالتی مفرور اور 37 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 07 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 03 زخمی ہوئے اور 02 کو گرفتار کیا گیا۔  

(روز نامہ پاکستان)

**********************