شجاعت کی پیکر پنجاب پولیس کو ہر لمحہ نئے چیلنجز کا سامنا ،آئی جی

May 04, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تربیتی کورسز مکمل کرنے والی 1979 خواتین پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، پاس آؤٹ ہونے والوں میں 1487 لیڈی ایگزیکٹو پولیس، 255 ٹریفک اسسٹنس، 134 پی ایچ پی اور 103 ایس پی یو لیڈی پولیس افسران شامل تھیں۔ پاسنگ پریڈ کی تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی معین حبیب خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہماں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجاعت اور بہادری کی پیکر پنجاب پولیس کو ہر لمحہ نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ سیالکوٹ میں گذشتہ سال ایک لیڈی کانسٹیبل کی دانشمندی سے ہم دشمن ملک کے دہشت گرد پکڑنے میں کامیاب ہوئے ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے سپاسنامہ پیش کیا اور ایس پی اکیڈمک بشری جمیل نے افسران سے حلف لیا ۔ آئی جی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی لیڈی پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔کمانڈنٹ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی معین حبیب خان کو سووینئرز پیش کئے ۔

(روز  نامہ جنگ)

************************