پنجاب ہائی وے پٹرول صوبہ بھر میں قوانین کی پاسداری کیلئے سر گرم عمل

May 03, 2025

نجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں پی ایچ پی نے ماہِ اپریل 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ اپریل میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.8 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 492 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.6 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 280 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 45 ہزار91 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1259 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی- شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 23 ہزار 02 سو 93 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

(روز نامہ خبیریں)

*********************