پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 06 گینگز کے 12 کارندے گرفتار کر لئے

پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 06 گینگز کے 12 کارندے گرفتار کر لئے،

ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 99 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد، 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ جس تسلسل میں پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 06 گینگز کے 12 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 99 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 22 موٹر سائیکلز، 17 موبائل فونز، 04 تولے سونا اور 50 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔ 117 اشتہاری، 08 عدالتی مفرور اور 37 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 07 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 03 زخمی ہوئے اور 02 کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر480)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Saturday, May 3, 2025