پنجاب پولیس کے بہادر افسر کا کارنامہ، زرعی اراضی، مویشیوں اور گھروں کو آتشزدگی سے بچا لیا

پنجاب پولیس کے بہادر افسر کا کارنامہ، زرعی اراضی، مویشیوں اور گھروں کو آتشزدگی سے بچا لیا
 
پنجاب پولیس کے بہادر افسرنے بروقت کاروائی کرتے ہوئے زرعی اراضی، مویشیوں اور گھروں کو آتشزدگی سے بچا لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ رات شدید خراب موسم میں ایس ایچ او ترکھانوالہ سرگودھا کو کوڑے کے ڈھیر میں لگی آگ زرعی رقبہ تک پھیلنے کی اطلاع موصول ہوئی۔کوڑے کے ڈھیر میں لگی آگ نے گھروں، مویشیوں اور قریبی کھیت کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ایس ایچ او صفدر اقبال اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔پولیس ٹیم نے ایس ایچ او صفدر اقبال کی قیادت میں اپنی مدد آپ کے تحت بڑی بہادری سے شدید آگ بجھا دی۔پولیس کے جانبازوں نے کسی مدد کے بغیر آگ کو گھروں تک پہنچنے، فصلوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے قیمتی املاک اور جانوں کو آتشزدگی سے بچانے پر ایس ایچ او صفدر اقبال اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے پر پولیس ٹیم کے لئے میڈل اور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر477)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Friday, May 2, 2025