آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے تمام پولیس فارمیشنز کو آگاہی مراسلہ جاری کر دیا، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس شہداء کے بچوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے تمام پولیس فارمیشنز کو آگاہی مراسلہ جاری کر دیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس شہداء کے بچوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے تمام پولیس فارمیشنز کو آگاہی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کلیم کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو مختلف عہدوں پر ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں۔کانسٹیبل سے سب انسپکٹر رینک کے شہداء کے بچوں کو اہلیت کے مطابق ملازمتیں دی جارہی ہیں۔تعلیمی قابلیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق شہداء کے بچوں کو جونیئر کلرک، کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل اور کلاس فور سٹاف میں بھرتی کیا جارہا ہے۔ انسپکٹر اور اس سے اوپر رینک کے شہداء کے بچوں کو سب انسپکٹر اور منسٹریل سٹاف میں اسسٹنٹ (گریڈ 16) کے عہدے پر ملازمت دی جارہی ہے۔پولیس شہداء کے تعلیمی معیار پر پورا اترنے والے بیٹے، بیٹی یا بھائی کو محکمہ میں بھرتی کیاجا رہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اپریل 2017ء کے بعد کے پولیس شہداء کی فیملیز اس سہولت سے استفادہ حاصل کر رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس شہداء کی فیملیز اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر475)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Friday, May 2, 2025