موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم میں تیزی،
پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 945 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس نے موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم میں تیزی لاتے ہوئے پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 945 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مہم کے دوران 13 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایاجا چکا ہے جبکہ 99 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اورسکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں اور انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر474)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************