عالمی یوم مزدور پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
یوم مئی پر محنت کشوں کی حفاظت اور حقوق کے تحفظ کا عزم دہراتے ہیں، آئی جی پنجاب
عالمی یوم مزدور کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مئی پر محنت کشوں کی حفاظت اور حقوق کے تحفظ کا عزم دہراتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت محنت کش طبقہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ محنت کشوں، گھریلو ملازمین کے استحصال اور تشدد پر زیرو ٹالرنس ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر سے چائلڈ لیبر و جبری مشقت کے خاتمہ کے لئے متعلقہ اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی، معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مزدور طبقہ کے کردار کو سراہتے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ریلیوں سمیت تمام پروگرامز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر472)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************