پنجاب پولیس سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ انتہائی الرٹ :آئی جی پنجاب

May 02, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 58 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔لاہور کے 40، گوجرانوالہ کے9،گجرات کے 7، شیخوپورہ کے2 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے گئے۔پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ انتہائی الرٹ ہے۔بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں پر تعینات جوان دہشت گردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔رواں سال 5 ہزار پروموشنز کا ہدف ہے۔افسران و اہلکار اپنی اے سی آرز، سروس ریکارڈ مکمل رکھیں۔ کرپشن، بداخلاقی پر زیرو ٹالرنس ہے اور بہترین رویوں کیساتھ شہریوں کی خدمت کریں۔پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************