7 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس میں پروموشن کا سلسلہ بلا تعطل جاری
7 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں پروموشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں 07سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی نے ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے افسران کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سال میں ریکارڈ 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو پروموشنز دی گئیں۔کارکردگی، سنیارٹی، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا اہم حصہ ہے اور ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ترقی پانے والوں میں غلام فرید، شبیر احمدارشاد محمد، نعیم شفیق، نزاکت علی، سلامت علی اور محمد اکرم شامل ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر469)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, April 30, 2025