Apr 30, 2025
لاہور(نامہ نگار)غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم کے دوران صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 762 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ 12 ہزار 936 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایاجا چکا ہے جبکہ174 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************