ایک ہی روز 29ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

Apr 30, 2025

         لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ان ایکشن، جس کے تسلسل میں  24 گھنٹوں کے دوران  29 ہزار 249 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 36 ہزار سے زائد چالان اور 02 کروڑ 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح دھواں چھوڑنے والی 531 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 40 کو تھانوں میں بندکیا گیا۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************