Apr 30, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ 12 انسپکٹرز اور 10 سب انسپکٹرز کی پروموشن کی درخوستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر محمد اعظم کی ٹرانسفر کی درخواست ‘ ریٹائرڈ سب انسپکٹر ساجد خان کی مالی امداد‘ انسپکٹر مسعود احمد کی ٹرانسفر کی درخواست‘ ریٹائرڈ سب انسپکٹر صدیق احمد کی مالی امدا ‘سب انسپکٹر محمد شاہد کی پروموشن ‘ ٹریفک وارڈن ظہور احمد کی پروموشن ‘ کانسٹیبل آصف علی کی علاج معالجے کی درخواست پر ریلیف کی ہدایت کی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
