آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ان ایکشن

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ان ایکشن،
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  29 ہزار 249 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ان ایکشن ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  29 ہزار 249 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 36 ہزار سے زائد چالان اور 02 کروڑ 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح دھواں چھوڑنے والی 531 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 40 کو تھانوں میں بندکیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر466)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, April 29, 2025