گوجرانوالہ سیشن کورٹ میں فائرنگ سے پیشی پر آئے 02 افراد کی ہلاکت کا معاملہ

گوجرانوالہ سیشن کورٹ میں فائرنگ سے پیشی پر آئے 02 افراد کی ہلاکت کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب کا سی پی او  گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ سیشن کورٹ میں فائرنگ سے پیشی پر آئے 02 افراد کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتیہوئیآرپی اوگوجرانوالہ سیرپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی  گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم موقع پر موجود ہیں۔ سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلدملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر464)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, April 29, 2025