پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں میں مصروف عمل

Apr 28, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 27 گینگز کے 66 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 113 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے  بتایا کہ 60 موٹر سائیکلز، 52 موبائل فونز، 15 مویشی اور 40 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔ 263 اشتہاری، 101 عدالتی مفرور اور 100 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 6 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے اور 2 زخمی ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************