پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی مہم جاری

Apr 28, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 548 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مہم کے دوران 12 ہزار 759 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایاجا چکا ہے جبکہ211 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے،اس دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************