پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 649 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس

غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم،
پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 649 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس  

پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 649 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مہم کے دوران 12 ہزار 808 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایاجا چکا ہے جبکہ159 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اورسکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے اور انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر461)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, April 28, 2025