لاہور(نامہ نگار)پی ایس ایل کے لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے قذافی سٹیڈیم میں میچ کے موقع پر کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔میچ کے دوران 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ سپروائزری افسران سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ پنجاب پولیس نے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کیلئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے۔ پی ایس ایل میچز کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسی سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں کھلاڑیوں کے روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف موثر پٹرولنگ کرتی رہیں۔ ٹیموں کے روٹ، سٹیڈیم اور قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت مانیٹرنگ کی گئی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************