کومبنگ آپریشنز، 15054مشتبہ افراد کی چیکنگ‘ 57 گرفتار

Apr 26, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری،  24 گھنٹوں کے دوران 464 کومبنگ آپریشنز، 15054مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 57 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے  ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 41 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 2160 افراد سے پوچھ گچھ اور 04 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث 418 اشتہاری، 165 عدالتی مفرور اور 105 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران 03 مجرمان جبکہ ایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************