پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 27 گینگز کے 66 کارندے گرفتار کر لئے

پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 27 گینگز کے 66 کارندے گرفتار کر لئے،

ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 113 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں و دیگر سامان برآمد، 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ جس تسلسل میں پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 27 گینگز کے 66 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 113 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 60 موٹر سائیکلز، 52 موبائل فونز، 15 مویشی اور 40 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔ 263 اشتہاری، 101 عدالتی مفرور اور 100 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 6 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے اور 2 زخمی ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر456)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, April 27, 2025