ڈرگ فری پنجاب،24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 208 ریڈز،
ریڈز کے دوران 115 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر208 ریڈز اور 115 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 63 کلو گرام چرس، 04 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ1119 لٹر شراب، 06 کلوگرام ہیروئن و دیگر منشیات برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر454)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
