پی ایس ایل X: لاہور قلندرز اور ملتان سلطان قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوئے

پی ایس ایل X: لاہور قلندرز اور ملتان سلطان قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوئے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی، 

میچ کے دوران 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دی، آئی جی پنجاب

پی ایس ایل X،  لاہور قلندرز اور ملتان سلطان قذافی سٹیڈیم لاہور میں مد مقابل ہوئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی گئی۔ میچ کے دوران 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ پنجاب پولیس نے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے پرامن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسی سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں کھلاڑیوں کے روٹس اور سٹیڈیم  کے اطراف موثر پٹرولنگ کرتی رہیں۔ ٹیموں کے روٹ، سٹیڈیم اور قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت مانیٹرنگ کی گئی۔سٹیڈیم سمیت ارد گرد کی بلند عمارات پر پولیس سنائپرز تعینات کیے گئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اور شائقین کرکٹ کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس ہدایات پر عمل کریں۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر451)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Saturday, April 26, 2025