موجودہ سکیورٹی صورتحال: لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

موجودہ سکیورٹی صورتحال: لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری،
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 464 کومبنگ آپریشنز، 15054مشتبہ افراد کی چیکنگ، 57 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
 
موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 464 کومبنگ آپریشنز، 15054مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 57 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 41 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 2160 افراد سے پوچھ گچھ اور 04 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث 418 اشتہاری، 165 عدالتی مفرور اور 105 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 03 مجرمان جبکہ ایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر450)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, April 25, 2025