بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 199 افسران و اہلکاروں کیلئے 39 لاکھ 80 روپے کے کیش انعامات، تعریفی اسناد کے احکامات جاری کردئیے، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور 25 اپریل: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری ہے جس کے تسلسل میں 199 افسران و اہلکاروں کیلئے 39 لاکھ 80 روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں 17 اے ایس آئیز،23 ہیڈ کانسٹیبلز، 142 کانسٹیبلز اور 17 لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ افسران و اہلکاروں نے لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے احسن طریقے سے فرائض انجام دئیے۔ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار فرض شناس اور باہمت افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا اصل سرمایہ ہیں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر448)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, April 25, 2025