سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ امور بارے اعلیٰ سطح کا اجلاس،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن اظہر اکرم، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، سی سی ڈی کے ایس پیزاور ڈی ایس پیز موجود تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں سی سی ڈی کے لیے دفاتر، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے امور زیر غور آئے۔ سی سی ڈی کے ریجنل و ڈسٹرکٹ افسران نے فراہم کی گئی سہولیات اورمزید ضروریات سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ سی سی ڈی کے ریجنل و ڈسٹرکٹ افسران، ایس ایس پیز،ڈی ایس پیز سمیت تمام افسران اور اہلکاروں کا دو روزہ تربیتی سیشن کروایا گیا ہے۔سی سی ڈی کی ورکنگ کے ایس او پیز کی تحریری کتاب (Booklet) بھی بنائی گئی ہے جبکہ سی سی ڈی کے دفاتر اور تھانوں کے لئے بلڈنگز کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے۔آر پی اوز، ڈی پی اوز نے سی سی ڈی کو ہیومن ریسورس، دفاتر، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ فراہم کی ہے۔سی سی ڈی کے لئے حکومتی منظور شدہ فنڈ سے گاڑیاں، آلات ا ور دیگر سامان کی خریداری جلد ہو گی۔شہری روزانہ 11 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک ایس او پیز کے مطابق آر اوز اور ڈی اوز سمیت سی سی ڈی افسران سے ملاقات کر سکیں گے۔سی سی ڈی ٹاسک کئے گئے کیسز کی انوسٹی گیشن کا ذمہ دار ہو گا۔ معمول کے دیگر کیسز کی تفتیش ضلعی پولیس کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرائم کنٹرول ضلعی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اورجواب دہ ہونگے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سی سی ڈی ریجنل و ڈسٹرکٹ افسران ہفتہ وار کوارڈینیشن میٹنگ منعقد کریں گے۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی سی ڈی کے ریجنل افسران اور ڈسٹرکٹ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر446)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, April 25, 2025